کاہو کے بیج ، بزرالخس ، تخم کاہو

کاہو کے بیج  :

کیمیائی نباتاتی نام   LACTUCA SATIVA LINN  SEEDS

(عربی) بزرالخس  ۔ ( فارسی) تخم کاہو۔ ( انگریزی) LACTUCA SATIVA SEEDS ۔





کاہو کے تخم چھوٹے چھوٹے چمکیلے اور لمبوترے ہوتے ہیں ۔

رنگ : سفید ۔

ذائقه: پھیکا -

مزاج: سرد وخشک درجه ۲۔

 مقدار خوراك: تین گرام تا پانچ گرام ۔

مصلح :مصطگی ۔

افعال و استعمال: مبرد ، مسکن ، مخدراور منوم ہیں ۔  مخدر ہونے کی وجہ سے بیرونی طور پر درد سر اور بے خوابی میں پیشانی پر ضماد کرتے ہیں ۔ اندرونی طور پر درد سر، جنون صفراوی وخونی بخاروں وغیرہ میں مناسب ادویہ کے ہمراہ شیرہ نکال کر پلاتے ہیں ۔ ان سے روغن بھی نکالا جا تا ہے جو نیند لانے کے لیے سر پر لگاتے ہیں۔

کیمیائی تجزیہ: کاہو کے پتوں میں کاربوہائڈریٹ معدنی اجزاء پوٹاشیم ، کیلشیم ، میگنیشیم ، فولاد ، تانبہ ، فاسفورس اور گندھک موجود ہے۔ وٹامن سی اور وٹامن ای بھی کافی مقدار میں موجود ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.