کباب چینی :
لاطینی/ نباتاتی نام PIPER CUBEBA LINN
(عربی)
کبابہ۔ ( ہندی) کنکول ۔ سیتل چینی ۔
(انگریزی) کیوبذ CUBEBS۔
ایک بیل دار
بوٹی کا سیاہ مرچ کے برابر شکن دار پھل جس
میں تنکے کی مانند ڈنڈی لگی ہوتی ہے ۔
رنگ: بھوری
سیاه ۔ اندرسفید ۔
ذائقه: گرم
تلخ وتند ۔
مزاج: گرم ۲۔
خشک ۲۔
مقدار خوراک:
ایک گرام تا 3 گرام ۔
مقام پیدائش:
ملاوا ، جاوا، سماٹرا سے براستہ سنگاپور آتا ہے۔
افعال و
استعمال : ملطف ، جالی ، مفتح ، کاسرریاح
، مدر بول و حیض ہے ۔ سدہ کھولتی ہے۔ مسام بھی کھولتی ہے ۔ مقوی معدہ ہے، بدبوئے
دہن دور کرتی ہے۔ آواز صاف کرنے کے لیے گانے والے منہ میں رکھ کر چباتے ہیں ۔ کباب
چینی ، بچ اور کلیجن برگ تنبول کے رس میں پیس کر گولی بنا کر منہ میں رکھنے سے
آواز صاف ہو جاتی ہے۔
کباب چینی ۳ گرام قلمی شورہ ایک گرام ایسی تین
پڑیہ رزمرہ کھلانے سے سوزاک کو بہت نفع ہوتا ہے۔
پرانے درد سرکو دور کرتی ہے۔ کباب چینی کا سفوف 3 گرام مولی کے پانی کے
ساتھ روزانہ ایک ہفتہ پھانکنے سے درد سر جاتا رہتا ہے۔ جسم سے اس کا اخراج بذ ریعہ بلغم اور پیشاب ہوتا ہے اور دوران
اخراج میں کئی قسم کے جراثیم ہلاک ہو جاتے ہیں۔ چونکہ اعضائے تناسل و بول پر اس کی
خاص تاثیر ہوتی ہے اس لیے اس کو تنہا یا اس کے تیل کے روغن کو پائبا کے ہمراہ
زیادہ تر سوزاک ، قرحہ اور سوزش مثانہ میں استعمال کرتے ہیں ۔ عضوخاص پر لگا کر
جماع کرنے سے طرفین کو لذت حاصل ہوتی ہے ۔ قوت اس کی دو برس تک رہتی ہے ۔
کیمیائی تجزیہ : کباب چینی میں 5 فی صد اڑنے
والا تیل ، روغنی رال ، پیپرین
، شحمی مادے ، گوندو ، کاربو ہائیڈیٹ اور
موم پائے جاتے ہیں ۔