کاهو :
لاطینی/ نباتاتی نام LACTUCA SATIVA LINN
(عربی)
خس ..(فارسی) کاہو۔ (انگریزی) سیلیڈ لیٹس SALAD LETTUCE ۔ ایک نبات ہے ۔ باغی اور جنگلی دوقسم کی
ہوتی ہے ۔ دونوں اقسام میں ہائیوسائمین کا جزو پایا جاتا ہے۔ اس کی مسکن تاثیر
جنگلی قسم میں نسبتاََ زیادہ ہوتی ہے ۔
رنگ: پتے سبز
، بیج سبز ، ۔
ذائقہ : پھیکا و شیریں ۔
مزاج : برگ
کاہو سرد وتر درجہ ۲ ۔
مقام پیدائش:
باغی قسم ہر جگہ باغات میں اگتی ہے ۔ جنگلی قسم مغربی کوہ ہمالیہ میں خودرو پیدا
ہوتی ہے ۔
افعال و
استعمال: باغی برگ کاہو سبز زیادہ تر بطور غذا سرکہ کے ہمراہ استعمال کیا جاتا ہے
۔ خلط صالح پیدا کرتا ہے اور صفرا کی تیزی کوتسکین بخش ہے۔ خون کو صاف کرتا ہے،
وبائی امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ تحقیقات جدیدہ سے ثابت ہوا ہے کہ اس میں سب حیاتین
موجود ہیں ۔ کاہو کے پتے صدیوں سے پٹھوہار کے علاقہ میں بطور چائے استعمال ہورہے
ہیں۔
کیمیائی
تجزیہ: کاہو کے پتوں میں کاربوہائیڈریٹ معدنی اجزاء پوٹاشیم ، کیلشیم ، میگنیشم ،
فولاد ، تانبہ ، فاسفورس اور گندھک موجود ہے۔
وٹامن سی ، وٹامن ای بھی کافی مقدار میں موجود ہے۔