منڈ وا ( منڈل) :
لاطینی نباتاتی نام ELEUSINE CORACANA
(
بنگالی ) مرورا۔ (انگریزی) انڈین لیٹ INDIAN MILLET ۔
اس کو لچھمنا
بھی کہتے ہیں ۔ ایک قسم کا غلہ ہے جس کے دانے سرخ رائی کے مشابہ ہوتے ہیں ۔ اس کا
خوشہ پنجہ دست کی مانند ہوتا ہے۔ یہ چاولوں کے ہمراہ بویا جاتا ہے ۔ فصل خریف میں پیدا ہوتا ہے۔
رنگ: باہر سرخ
اندر سفید ۔
ذائقه: پھیکا
۔
مزاج : سرد و
خشک بدرجہ سوم ۔
مصلح: کھانڈ
اور گھی ۔
افعال و
استعمال: دیہاتی منڈوے کے آٹے کی روٹی پکا کر کھاتے ہیں ۔ قلیل الغذا اور دیر ہضم ہے۔ محلل اورام بطورسینک
کے ہے ۔ اگر لکڑی بدن پرملی جائے تو اس کو پیس کر لگانا مفید ہے۔