ملیم

ملیم :

 


ایک درخت کی جڑ ہے۔ بعض کے نزدیک یہی سرخس ہے ۔

 

 رنگ: بھورا مائل بہ سیاہی ۔

 

ذائقہ : تیزوتلخ ۔

 

مزاج: گرم ۳ ۔  خشک ۳ ، ۔

 

 مصلح : مکھن ۔

 

افعال و استعمال : قاتل کرم ہونے کی وجہ سے اس کا سفوف چھڑکنا  زخم کے کیڑے مارتا ہے ۔ پتوں کا پانی بھی قاتل کرم زخم ہے۔ شرح اسباب کے حاشیے میں لکھا ہے کہ ناک نتھنے میں کیڑے پیدا ہونے سے درد سر ہو تو پتوں کا رس ڈالنے سے کیڑے مرکر نکل جاتے ہیں ۔ کرم دماغ میں نفوخاََ استعمال کرتے ہیں ۔ جوؤں کو ہلاک کرنے کے لیے پانی میں پیس کر بالوں کی جڑوں میں لگاتے ہیں ۔ کھاتے نہیں ہیں  ۔

 

(سمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.