ماجو پھل ، عفص ، مازو ، ماوا ، مازیان ، مائے بھل

ماجو پھل  :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام QUERCUS INFECTORIA OLIVIER

 (عربی) عفص ۔ (فارسی) مازو۔ (سندھی) ماوا ۔   ( گجراتی) مازیان ۔  (مرہٹی) ماۓ بھل ۔ ( بنگالی) ماجو ۔ (انگریزی) اوک گالز OAK GALLS ۔



ایک درخت کا پھل ہے، گول اور چپٹا برابر بیر کے ،  درخت مازو کی شاخوں میں ایک خاص قسم کے کیڑے سوراخ کرکے وہاں اپنے انڈے رکھ دیتے ہیں جن سے ان مقامات  پر گانٹھیں پیدا ہوجاتی ہیں یہی مازو کہلاتی ہیں ۔ ان میں کیڑے مرکز سے سطح تک سوراخ کرکے اڑ جاتے ہیں ۔  بے سوراخ مازوجن کو کاٹ کر کیڑا باہر نہ نکلا ہو۔ بہتر سمجھے جاتے ہیں ۔ اچھا مازو وزنی اور اوپر سے نیلگوں ہوتا ہے اور بیچ میں سوراخ نہیں ہوتا۔ منہاج الدکان میں لکھا ہے کہ اصلی مازو کھردرا ہوتا ہے اور غیراصلی چکنا ۔ ان کا جزو اعظم ٹینک ایسڈ 60 فی صد اور گیلک ایسڈ ۳ فی صد ہوتا ہے۔

 

 رنگ: نیلگوں یا بھورا مائل بہ سبزی ۔

 

ذائقه:  کسیلا ۔  قدرے تلخ ۔

 

مزاج :  سرد  ۱ خشک ۲ ۔

 مقدار خوراک: ایک گرام سے 2 گرام تک۔

 

مصلح: کتیرا ۔  ببول کا گوند ۔

 

بدل: زرد ہڑ کا چھلکا ، چھوٹی اور بڑی مائیں ۔

 

مقام پیدائش یونانی ایشیائے کوچک ، شام اور ایران ۔

 

افعال و استعمال: قابض ،مجفف اور حابس الدم ہے۔ داخلاََ اسہال ، سیلان الرحم اور اندرونی جریان خون میں استعمال کرتے ہیں ۔ بواسیرخونی میں افیون کے ہمراہ اس کا مرہم بنا کر مسوں پر لگاتے ہیں ۔ اس کی نسوار نکسیر کو بند کرتی ہے اور اس کا منجن مسوڑوں اور دانتوں کو قوت دیتا ہے اور منہ آنے کو مفید ہے اور اس کا لیپ بالوں کو سیاہ کرتا ہے، اس لیے خضابوں میں شامل کرتے ہیں۔

(غیرسمی)

 

کیمیائی تجزیه: مازو میں  60 سے 80 فی سد ٹے نک ایسڈ  اور 2 سے 5 فی صد گیلک ایسڈ ہوتا ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.