مالکنگنی ، لتا پھٹکی ، مال کنگونی

مالکنگنی  :

لاطینی/ نباتاتی نام  CELASTRUS PANICULATA WILD

 

(بنگالی) لتا پھٹکی  ۔ ( ہندی) مال کنگنی ۔ (مرہٹی ) مال کنگونی ۔ (انگریزی) سٹاف ٹری STAFF TREE ۔


ایک بیل دار بوٹی ہے ،  اس کے پتے توت کے پتوں کی مانند دندانہ دار لیکن ان سے چھوٹے کنگروں والے ہوتے ہیں ۔ اس کے پیلے یا سبزی مائل زرد رنگ کے پھول ماہ نومبر میں لگتے ہیں اور ماہ دسمبر میں پھل چنے یا مٹر کے برابر خوشوں میں لگتے ہیں جو خشک ہونے پر تین شقوں میں پھٹ جاتا ہے اور ہر ایک شق سے دو تین سہ گوشہ تخم نکلتے ہیں یہی تخم مال کنگنی کہلاتے ہیں ۔

 

رنگ: بھورا سرخی مائل ۔۔

 

ذائقہ : قدرے تلخ ۔

 

مزاج: گرم 3 خشک ۲ ۔

 

مقدار خوراك: نصف گرام سے ایک گرام، تیل 10 تا 15 بوند ۔۔

 

مصلح: سرد چیزیں ۔

 

مقام پیدائش: اکثر پہاڑی مقامات میں درختوں پر چڑھی ہوئی بکثرت پائی جاتی ہے لیکن بنگال میں نایاب ہے ۔

 

بدل: روغن زرد۔۔

 

افعال و استعمال: دماغ اور قوت حافظہ اور ذہن ومعدہ اور باہ کوقوت دینے کے لیے مختلف ترکیبوں سے کھلاتے ہیں ۔ دودھ میں مال کنگنی کے بیج پکا کر پینا نظام عصبی کو چست بناتا ہے۔ان بیجوں میں سے ایک سرخ رنگ کا تیل نکلتا ہے ۔  پرانے رشیوں نے مال کنگنی کے بیج یا اس کا تیل دس سے پندرہ بوند تک دودھ کے ساتھ  ہر روز صبح کھلاتے رہنا حافظہ بڑھانے کے لیے مفید بتایا ہے ۔ کولہو میں پیل کر بیجوں کا تیل نکالا جاتا ہے جو عضو تناسل پر بطور مالش کرتے ہیں اور گنٹھیا عرق النساء ،  درد پہلو ، نقرس ، درد کمر، فالج میں داخلاََ و خارجاََ مستعمل ہے۔

 جسم کے کسی حصہ کے بے حس ہو جانے کی صورت میں اس کی مالش بڑی مفید ہے ۔ اس کو ہتھیلی میں ملنا بینائی کو تیز کرتا ہے۔

(قریب بسم ) ۔

 

کیمیائی تجزیہ: مالکنگنی میں حسب ذیل جوہر موثر پائے گئے ہیں ، سیلا سٹرین ، پینی کولائین ۔

 

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.