سیندہا نمک ، ملح الحجز ، ملح ہندی ، نمک طبرزد ، نمک سنگ ، نمک لاہوری ، نمک اندرانی

سیندہا نمک :

 (عربی) ملح احجز ۔ ملح ہندی۔ (فارسی ) نمک طبرزد۔  نمک سنگ ( اردو ) نمک لاہوری ،  نمک سیندہا۔ نمک اندرانی ۔  (انگریزی) راک سالٹ ROCK SALT۔



یہ کھیوڑا (جہلم) ، ورچھا (شاہ پور ) اور کالا باغ (میانوالی )  سے نکلتا ہے۔ چونکہ یہ نمک دوآبہ سندھ ساگر سے آتا ہے اس لیے سنسکرت میں اسے سیندھو نمک کہا جاتا ہے۔ یہ نمک سرخی مائل اور سفید دو طرح کا ہوتا ہے خوردنی استعمال کے لیے سرخی مائل سب سے افضل سمجھا جاتا ہے۔  بشرطیکہ اس میں خام سنگی اجزانہ ہوں ۔ کھیوڑہ کے نمک کے متعلق ڈاکٹروں نے یہ کیمیائی رپورٹ دی ہے کہ اس میں ۹۷  تا ۳۲ فیصد کلورائیڈ آف سوڈیم ہے اور باقی ۲۴  ۲۶ فیصد مختلف مرکبات ہیں ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.