مین پھل ، میپھل ، جوز القی ، راڑا ، مدن پھل

مین پھل :

 

لاطینی/ نباتاتی نام   RANDIA SPINOSA THUNB

 

( بنگالی) میپھل ۔ (عرب) جوزالقی ۔ ( پنجابی) راڑا ۔ (سنسکرت) مدن پھل ۔ (انگریزی) ایمٹیک نٹ EMETIC NUT ۔

 



ایک خار دار درخت کا پھل ہے جو جائفل کر برابر یا قدرے اس سے بڑا ہوتا ہے ۔ اس کے جوف میں دو خانے ہوتے ہیں۔ اس کے اندر بہیدانہ کے مشابہ لیس دار گودے میں چپٹے بیج ہوتے ہیں ۔ اس کا چھلکا دواء مستعمل ہے ۔

 

رنگ: پھل زرد ۔  چھال نیلگوں ، لکڑی سفید ۔

 

ذائقہ : تلخ  ۔  بدمزہ ۔

 

مزاج : گرم و خشک بدرجہ دوم ۔

 

مقدار خوراك: 2 گرام تا 4  گرام ۔

 

مقام پیدائش: یہ درخت ہمالیہ سے لنکا تک اکثر جنگلوں میں پایا جاتا ہے ۔

 

افعال و استعمال: خارجاََ محلل ، منضج اور مفجر اورام ہے ۔ اندرونی طور پر مقئی اور مسہل بلغم ہے ۔ مین پھل کو پانی میں پیس کر پھوڑوں اور پھنسیوں پر لگاتے ہیں اور بلغمی امراض میں قے لانے کے لیے مین پھل کو سفوف کی شکل میں کھلا کر اوپر سے گرم پانی پلاتے ہیں ۔اس کا اثر دس منٹ کے اندر ظاہر ہوتا ہے۔ یہ اپیکاک کا قائم مقام ہے ۔  سنسکرت مصنفین نے شارنگ دھر میں لکھا ہے کہ مین پھل ، پپلی اور سیندھا نمک کا سفوف گرم پانی کے ساتھ پھانکنے سے بگڑا ہوا کف وات بذریعہ قے خارج ہوجاتا ہے ۔ درخت کی چھال مسکن اعصاب ہونے کی وجہ سے بخار کی اعضاء شکنی میں اس کا سفوف پھانکنا اور لیپ کرنا مفید بتایا گیا ہے۔ مچھلیوں کو ہلاک کرنے کے لیے مین پھل کا سفوف آٹے میں ملا کر کھلاتے ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.