میدہ لکڑی ، مغاث ، کوکڑ چھتہ ، میدہ سک

مید لکڑی  : 

 

لاطینی/ نباتاتی نام  LITSEA SEBIFERA

 

(عربی) مغاث ۔ (بنگالی) کوکڑ چھتہ ۔ ( پنجابی ) میدہ سک ۔ (انگریزی) ایل سیبی فیرا ۔SEBIFERA ۔

 



ایک درخت کا موٹا اور دبیز پوست ہے۔ اس کی ماہیت میں اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ یہ جنگلی انار کی جڑ ہے۔

 

رنگ: باہر سرخ اندر سفید۔

 

ذائقه : پھیکا ۔

 

مزاج: گرم۲۔ خشک ۱ ۔

 

مقدار خوراك: تین گرام تا پانچ گرام ۔

 

مقام پیدائش: مغربی پنجاب ، بنگال وغیرہ ۔

 

افعال و استعمال: ملطف محلل اور قابض ہے ۔ ورم ریاح کو تحلیل کرتی ہے ۔ قبض کرتی ہے اور پٹھوں کو قوت دیتی ہے ۔ بدن کو فربہ کرتی ہے اور اینٹھے ہوۓ اعضاء اور باہ کو قوت دیتی ہے ۔ گل ارمنی کے ہمراہ ضربہ وسقط اور صلابت کی تحلیل کے لیے ضماد کرتے ہیں اور شہد میں ملا کر امراض بلغمی وعصبی مثلاََ  درد کمر ، وجع مفاصل ، عرق النساء ، نقرس ، تشنج ،  ضعف باہ ، کسراستخواں اور تحلیل صلابت کے لیے کھلاتے ہیں۔

 

کیمیاوی تجزیہ :  سے میدہ لکڑی میں حسب ذیل اجزاء پائے گئے ہیں۔

لاورو ٹے ٹانین ، ٹے نین ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.