مینڈک ، ضفدع ، غوک ، چندخہ ، ڈیڈر ، وادر

مینڈک  :

 

(عربی ) ضفدع ۔ ( فارسی ) غوک ۔ ( پشتو ) چندخہ ۔ (سندھی) ڈیڈر۔ (ہندی) وادر ۔ (انگریزی) فراگز FROGS ۔

 

مشہور آبی جانور ہے جو برسات میں ٹھراتے ہیں ۔ زیادہ تر اس کی چربی دواء مستعمل ہے۔



 

مزاج : گرم وتر در ابتدائے اول ۔

 

افعال و استعمال: مقوی باہ اور مدمل قروح ظاہری ہے۔ چیر کر باندھنا کانٹے کو نکالے ۔  جاری خون کو بند کرے اور زخم مندمل کرے ۔ اس کی چربی طلاؤں میں تقویت باہ کے لیے شامل کرتے ہیں۔ بڑے مینڈک کی آنکھوں کے اوپر دونوں طرف نوک دار ابھار ہوتے ہیں اس کو مستی غوک کہتے ہیں ۔ اسے نچوڑ کر طلاؤں میں کام لاتے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.