گلاب کا زیرہ ، زرورد ، ریرہ گل سرخ ، جر پھل جیرو ،پولن

گلاب کا زیرہ   :

 (عربی ) زرورد ۔ ( فارسی ) زیره گل سرخ ۔ جر پھل جیرو۔ (انگریزی) پولن POLLEN ۔



گل سرخ کے درمیان جو چھوٹے چھوٹے دانے ہوتے ہیں ۔ ان کو زرورد  یا گلاب کا زیرہ کہتے ہیں ۔

رنگ: سرخی مائل  ۔

ذائقہ: کسیلا ۔  پھیکا ۔

مزاج :  گرم خشک بدرجہ دوم ۔

مقدار خوراک: ایک گرام سے دو گرام تک ۔

افعال و استعمال: قابض ، مجفف اور حابس الدم ہے ۔ منہ سے خون آنے کو اور بہنے کو روکتا ہے اور دستوں کو جو کسی طرح بند نہ ہوتے ہوں بند کرتا ہے اور رحم کے عضلاتی ریشوں کو قوت دیتا ہے ۔ اس مقصد کے لیے اس کا حمول مضیقات سے ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.