گلگل ، پہڑی نمبو ، کھٹو ترنج

گلگل  :

لاطینی/ نباتاتی نام   CITRUS PSEDULIMON

( ہندی و بنگالی) پہاڑی نمبو ۔ (سندھی) کھٹو ترنج ۔ (انگریزی)LEMON۔


یہ  لیموں کی ایک قسم ہے۔ گلگل لیموں سے بڑی ہوتی ہے اور اس کا چھلکا ڈھیلا اور کھر درا ہوتا ہے۔ لیموں کے چھلکے میں بنسبت گلگل کے روغن زیادہ ہوتا ہے لیکن گلگل میں بہ نسبت لیموں کے کھار کا جزو زیادہ ہوتا ہے۔

 ذائقہ: ترش ۔

مزاج: سرد وتر ۔

مقام پیدائش : آسام ، چٹا گانگ ، خاصی اور گارد کے پہاڑوں نیز ضلع کانگڑہ اور شملہ میں خودرو پیدا ہوتا ہے۔ اور شمالی ہندوستان میں اسکی کاشت بھی کی جاتی ہے ۔

الفعال و استعمال: اس کے افعال و خواص مثل لیموں ہیں ۔ قاطع صفرا ، مسکن حدت ومبرد ہے۔ اس کا اچار ڈالا جا تا ہے جو بڑھی ہوئی تلی میں بہت مفید ہے ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.