گل مہندی ، کیسرنجن ، حنا فلاورز

گل مہندی  :

 لاطینی نباتاتی نام  LAWSONIA INERMIS LINN

 (ہندی) کیسرنجن ۔ (انگریزی) حنا فلاورز HENNA FLOWERS ۔



مشہور عام ہے  ۔اس کے پتے باریک لمبے اور نازک ہوتے ہیں تخم چھوٹے چھوٹے دانہ الا ئچی کے مشابہ سیاہی مائل ۔

رنگ: پھول سرخ گلابی نیلگوں ۔

ذائقہ: قدرے تلخ ۔

مزاج: گرم تر ۔

مقدار خوراک: پانچ گرام سے سات گرام تک ۔

افعال و استعمال : سارے پودے کا نچوڑا ہوا پانی سوزش کو تسکین دینے کے لیے طلا کرنا مفید ہے بشرطیکہ سوزش گرم پانی یا آگ کی وجہ سے ہو۔ اس کے پتوں کو باریک پیس کر خروج مقعد میں بطور ذرور استعمال کرتے ہیں ۔ اس کے پھولوں کو گوشت کے ہمراہ پکا کر تقویت باہ کے لیے کھلاتے ہیں اور اس کی شاخوں اور تنا کو پانی میں جوش دینے کے بعد سر کہ میں پروردہ کر کے اچار بناتے ہیں ۔

(غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.