کلف ، بقلتہ الحمقا ، بستان افروز ، خرفہ ، تورگ ، چمچی پتر ، لونک جو ساگ ، راج شاک ، بڑگنی ، لوئی

کلف  :

 لاطینی/ نباتاتی نام  PORTULACA OLERACEA

 (عربي) بقلتہ الحمقا ۔(فارسی)  بستان افروز ، خرفہ ۔ تورگ ۔ ( کاغانی) چمچی پتر ۔ (سندھی) لونک جو ساگ ۔ (بنگلہ) راج شاک ۔ بڑگنی ۔  (سنسکرت) لوئی۔  (انگریزی) پرسلین PERSLANE ۔




مشہور ساگ ہے ۔ اس کی گھنی شاخیں ہوتی ہیں ۔ اس کے زرد رنگ  کے پھول پتوں میں ہی چھپے رہتے ہیں اور صرف صبح کے وقت کھلتے ہیں ۔اس کے بیج بطور دوا بکثرت استعمال ہوتے ہیں۔ جس کا بیان خرفہ کے بیج کے عنوان سے لکھا جاچکا ہے۔ اس کے پتے گول گول دبیز اور لیس دار ہوتے ہیں ۔  شاخیں سبز سرخی مائل رطوبت سے بھری ہوئی ۔ چھوٹی قسم کولونیا ساگ کہتے ہیں کیونکہ اس کا مزہ شور ہوتا ہے ۔

رنگ: پھول سفید ۔ تخم سیاہ ۔

 ذائقہ  : قدرے شیریں ۔

مزاج : سرد و تر بدرجہ دوم ۔

مقام پیدائش: ہند و پاکستان کے تمام گرم و معتدل علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

 افعال و استعمال: ملین طبع ، مسکن صفرا ۔  تنہا یا گوشت کے ہمراہ پکا کر کھایا جاتا ہے۔ زکام کو زائل کرتا ہے۔ معدے اور جگر کی گرمی کو باطل کرتا ہے۔ خرفہ سبز پکا کر اس کا پانی نگلنا بسا اوقات نفث الدم کو فوراََ روک دیتا ہے ۔ بیج مقوی قلب ، دافع تشنگی اور پانی ان کا 36 ملی لیٹر نچوڑ کر پلانا جب القرع اور ذیابیطس شکری میں نافع ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.