کلہاری ، دش لانگلی ، کلگاری ، سولڑی ،

کلہاری  :

 ( بنگالی ) دش لانگلی ۔ ( گجراتی) کلگاری ۔ (سندھی) سولڑی ۔ (سنسکرت) کلہاری ۔ (انگریزی) ولز بین WOLSBANE ۔



 یہ پودا ہلدی سے بہت کچھ مشابہ ہوتا ہے لیکن یہ ہلدی کے پودے کی نسبت زیادہ اونچا اور اس سے کم چوڑے پتوں والا ہوتا ہے ۔ اس پودے سے ایک پتلی شاخ نکلتی ہے جو ایک گز تک اونچی جاتی ہے۔ موسم برسات میں اس کی چوٹی پر ۵ ۔ ۶  انگل لمبے چوڑے پھول لگتے ہیں جو کہ پہلے سبز پھر زرد اور سرخ رنگ کے نہایت خوشنما ہوتے ہیں ۔ اسکی جڑی ایک باریک سرخ رنگ کا پوست ہوتا ہے جسکو اتارنے پر اندر سے سفید جڑ نکل آتی ہے ۔

رنگ: جڑ سفید ۔

ذائقه: جڑ تلخ ۔

مزاج :  گرم و خشک بدرجہ سوم ۔

 مقدار خوراک: 250 ملی گرام سے 500 ملی گرام ۔

مقام پیدائش: بنگال ، دکن ، یو پی اور پنجاب کا پہاڑی علاقہ ۔

افعال و استعمال: اس کی جڑ کو چونے کے پانی میں جوش دے کر بمقدار 250 ملی گرام دن میں دو مرتبہ سونٹھ کے سفوف میں ملا کر کھلانا ضعف معدہ میں نافع ہے۔ وضع حمل کے وقت اس کی جڑ کا ضماد عورت کی ناف پر کرنے سے بچہ آسانی سے پیدا ہوجاتا ہے ۔ اگر آنول نہ نکل سکے تو اس کی جڑ کو پیس کر ہتھیلیوں اور رگوں پر لیپ کرنا چاہیے۔ اس کو گڑ کے ساتھ کھلانے سے آنتوں کے کیڑے مر جاتے ہیں۔

 ( قریب بسم)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.