کلتھی ، حب القلت ، سنگ شکن ، کلتھ ، کلتھی ، کلبٹی ، کلٹی

کلتھی  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   MACROTYLOMA UNIFLORUM

(عربی) حب القلت ۔ ( فارسی) سنگ شکن ۔ (مرہٹی) کلتھ ۔ ( گجراتی) کلتھی۔ (سندھی) کلبٹی ۔ ( بنگالی )  کلٹی ۔ (انگریزی) ہارس گرام HORSE GRAM۔



اس کے دانہ السی کے مشابہ ہیں لیکن اس سے بڑے اور کسی قدر گول ہوتے ہیں ۔

رنگ: چمک دار سیاہ ، نیلاہٹ لیے ہوۓ ۔ مغز سفید۔

 ذائقہ: شیریں۔ 

مزاج :  گرم ۳۔ خشک ۲ ۔

مقدار خوراک: چھ گرام تا 12 گرام ۔

مقام پیدائش : یہ بیل دار پودا پورے ہند و پاک میں پایا جاتا ہے۔

افعال واستعمال: مدر بول و حیض و نفاس ہے۔ اس کو زیادہ تر سنگ گردہ و مثانہ کے لیے مفرداََ ومرکباََ استعمال کیا جاتا ہے نیز اس کی دال پکا کر کھلاتے ہیں ، کہتے ہیں موٹاپا  کم کرتی ہے ۔

اس کا جوشاندہ زچہ عورتوں کو نفاس کھل کر آنے کے لیے پلاتے ہیں ۔

( غیرسمی )

کیمیاوی تجزیه: پروٹین ، نشاسته ، فاسفورک ایسڈ اور آئل پایا جاتا ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.