کیچوه :
لاطینی نام
PHARETEMA
POSTHUMA BHAL
(ہندی)۔ (عربی) خراطین و امعاء الارض۔ (فارسی )
زغار۔ کرم گل خور (سندھی) سانپا۔ (پنجابی) گنڈوۓ ۔ (انگریزی) ارتھ ورم EARTH WORM۔
یہ ایک مشہور
پیٹ کے بل چلنے والا کیڑا ہے جو کم و بیش ایک بالشت بھر لمبا ہوتا ہے۔ برسات کے
موسم میں باغوں کی نمناک زمین پر رینگتا نظر آتا ہے۔ مچھلی اس کو بہت شوق سے کھاتی
ہے اور ماہی گیروں کے کانٹے میں پھنس جاتی ہے ۔
رنگ: سرخ
وسفید ۔
ذائقه: پھیکا
وشور ۔
مزاج : گرم تر ۱ ۔ ساتھ رطوبت خارجی کے ۔
مقدار خوراك:
دو گرام تا تین گرام ۔
افعال و
استعمال: خراطین کو صاف کر کے عام طور پر
مقوی ملذذ اور مسمن طلاؤں میں ڈالتے ہیں اور بعض اطباء تقویت باہ کے لیے اس کو
خوردنی طور پر بھی سفوف بنا کر اور معجون یا حلوے میں ملا کر کھلاتے ہیں ۔ پانی یا
روغن بادام میں مسحق کیا ہوا ضماد کرنا فتق کے لیے مفید بیان کیا جا تا ہے۔ واللہ
علم بالصواب۔