مشک دانہ ، کستورا دانہ ، کلا کستوری ، لتا کستوری ، مسک میلو

مشک دانہ  : 

 لاطینی/ نباتاتی نام   HIBISCUS MOSCHATUS MEDIC

 

(بنگالی)  کستورا دانہ ۔ (مہاراشٹری) کلاکستوری ۔ (سنسکرت) لتا کستوری۔ (انگریزی) مسک میلو MUSK MALLOW ۔



 یہ ایک کانٹے دار پودا ہے جس کی لمبی پھلی کے چاروں طرف بھی کانٹے ہوتے ہیں ۔ پھلی کے اندر سے کئی چھوٹے چھوٹے مسور کے برابر گردوں کی شکل کے ، سیاہ رنگ کے خوشبودار بیج نکلتے ہیں یہی بیج مشک دانہ کے نام سے مشہور ہیں ۔ ان کے اندر چکنا اور پھیکا مغز ہوتا ہے۔ اس میں خوشبو نہیں ہوتی ۔

 

رنگ: خاکی سیاہی مائل ۔

 

 ذائقہ :  کڑوا۔ چر پرا۔

 

 مزاج: سرد وخشک بدرجہ دوم ۔

 

مقدار خوراک: دو گرام سے تین گرام تک ۔

 

مقام پیدائش: زیادہ  تر بنگالہ، دکن اور لنکا میں پائی جاتی ہے ۔

 

افعال و استعمال: قابض ،  مسکن ،  کاسرریاح اور دافع  تشنج ہونے کی وجہ سے اس کا سفوف بنا کر عصبی کمزوری ، اختناق الرحم ، مرگی ، دمہ اور جریان منی میں کھلاتے ہیں ۔ اس کا سرمہ مقوی بصر ہے۔ اس کے پتوں اور جڑ کو پانی میں پیس کر کھانڈ ملا کر  پلانا سوزاک اور رقت منی کیلئے مفید ہے۔

 (غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.