کپھریا :
کیمیائی نام
LEAD
SULPHIDE
(عربی)
حجر الکحل ۔ (فارسی ) سنگ بصری ۔ (بنگلہ)
کھاپر ۔ (سنسکرت) تتھک ۔ (انگریزی) زنک اور ZINC-ORE ۔
سیسہ کی کان
کے خاک وسنگ ریزوں سے سیسہ اور تانبا جدا کرتے وقت بھٹی کے دودکش میں دھوئیں کے جم
جانے سے بن جا تا ہے۔ سنگ بصری کو مغسول کرنے کے بعد استعمال کرتے ہیں ۔
رنگ: خاکستری
۔
ذائقه: قدرے
شور ۔
مزاج: سرد ۱ ۔
خشک ۲ ۔
مقدارخوراك: نصف تا ایک گرام ۔
مصلح: شہد
خالص ۔
افعال و
استعمال: مجفف و مدمل قروح ، مقوی بصارت ، قابض اور مقوی معدہ ہے ۔ یہ زیادہ تر
سرمہ اور شیافوں میں استعمال ہوتا ہے جو تقویت بصارت اور زخم چشم کو خشک کرنے کے
لیے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ مقوی معدہ و قابض ہونے کی وجہ سے سنگرہنی میں مستعمل
ہے۔
مشہور دوا
بسنت مالتی کا ایک جزو ہے۔