نیولا ، راسو ، ابن عرس ، نور ، منگوز

نیولا :

 

 انگریزی نام  MONGOOSE

 

(فارسی) راسو ۔ (عربی) ابن عرس ۔ (سندھی) نور۔ (انگریزی) منگوز MONGOOSE ۔

 



مشہور عام جانور ہے ۔ مشابہ چوہے کے مگر اس سے بڑا ۔ سانپ کا جانی دشمن ہے۔

 

رنگ: بھورا ۔

 

مزاج: گوشت گرم و خشک بدرجہ سوم ۔

 

افعال و استعمال: ابن بیطار کہتا ہے کہ اس کے ٹخنہ کی ہڈی جننے والی عورت کی ران پر باندھنا عسر ولادت کے لیے مفید ہے ۔ اگر اس کو ذبح کر کے پیٹ کی آلائش نکال کر روغن کنجد میں اس قدر پکائیں کہ جل جائے تو یہ تیل نقرس اور تمام اعضاء کے دردوں کے لیے مفید ہے۔اس کا گوشت سکھایا ہوا معجون مروح الارواح میں پڑتا ہے۔

(غیرسمی )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.