ہاتھا جوڑی ، بخور مریم ، پنجہ مریم ، جرجیرو ، ہٹی مورا

ہاتھا جوڑی :

 

 لاطینی نباتاتی نام  HELIOTROPIUM INDICUM LINN

 

 (عربی) بخورمریم  ۔ ( فارسی ) پنجۂ مریم ۔  (سندھی) جرجیرو ۔ (بنگلہ ) ہٹی مورا ۔  (انگریزی) ہیلیو ٹروپ HELIOTROPE ۔

 



ایک قسم کی گھاس کی جڑ ہے جو ہاتھ سے مشابہ ہوتی ہے۔ پتے ایک طرف سے سبز اور ایک طرف سے سفیدی مائل کسی قدر روئیں دار ہوتے ہیں۔

 

رنگ: سیاہی مائل بھورا۔ پھول سرخ اور نیلے ۔ جڑ سیاہ ۔

 

ذائقه: تلخ ۔

 

مزاج :  گرم خشک درجه ۳ ۔

 

 مقدارخوراک: چار گرام -

 

 مقام پیدائش :  کشمیر کی مرطوب زمین اور درختوں کے سایہ میں پیدا ہوتی ہے۔

 

افعال و استعمال: اس کی جڑ مد رحیض وبول ہے۔ دودھ بڑھائے اور پسینہ لائے چوتھے روز کے بخار اور یرقان کو مفید ہے۔ جگر کا سدہ کھولتی ہے۔ اس کی جڑ اور تخم جالی ہیں ۔  بیجوں کا لیپ سیاه داغ ، ورم سخت اور خنازیر دفع کرتا ہے۔

 جڑ کا ضماد چہرے کے داغ اور میل صاف کرتا ہے ۔ اس کے متعلق مشہور ہے کہ اگر اسے پانی میں گھس کر کسی شخص کے جسم پرلگائیں تو وہ لگانے والے کا مطیع اور فرماںبردار ہو جاتا ہے ۔

 

(غیرسمی )

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.