نسوت ، تربد ، تیوڑی ، تروی ، نشوتر ، تری پوتا ، ٹیج کاٹھی

نسوت  :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  IPOMOEA TURPETUM

 

 (عربی) تربد ۔ (بنگالی) تیوڑی ۔ (پنجابی) تروی ۔ (گجراتی) نشوتر ۔ (ہندی) نسوت ۔ (سنسکرت) تری پوتا ۔ (سندھی) ٹیج کاٹھی ۔ (انگریزی) ٹرپیٹھ روٹ TURPETH ROOT ۔

 



ایک نبات کی جڑ ہے جس کی شکل بل دار رسی کی طرح ہوتی ہے۔ اس کے اندر ایک سخت لکڑی ہوتی ہے جس کو نکال کر پھینک دینا چاہیے۔ سفید اور سیاہ اس کی دوقسمیں ہیں۔ یعنی سفید جڑ والی اور کالی جڑ والی لیکن صرف سفید قسم دواءََ مستعمل ہے ۔

 

رنگ: اوپر سے بھوری ۔ اندر سے سفید ۔

 

ذائقہ: تلخ ۔

 

مزاج : گرم خشک۲۔

 

مقدار خوراك : دوگرام سے پانچ گرام تک ۔

 

مقام پیدائش: ہند و پاکستان کے تمام علاقوں میں 3 ہزارفٹ کی بلندی تک پائی جاتی ہے۔ صوبہ دہلی اور یوپی کے دامن کوہ میں خودرو بکثرت پیدا ہوتی ہے۔

 

 مصلح: روغن بادام ۔

 

افعال و استعمال: بلغم اور رقیق رطوبت کو دست کے ہمراہ لاتی ہے۔ گرم مزاج والوں کے لیے مضراور کھانسی ، استسقاء ،  دمہ ، وجع المفاصل ، فالج اور لقوہ اور پٹھوں کی بیماریوں کو مفید ہے۔ کابلی ہڑ کے ساتھ مرگی اور جنون میں تنقیہ دماغ کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ یہ جلاپہ اور ریوند چینی سے بہتر ہے کیونکہ اس میں کوئی بری بو اور بد مزگی نہیں ۔ جب اسکے ساتھ زنجبیل ملادی جاتی ہے تو زنجبیل کی حدت کی امداد سے اس کی قوت اسہال تیز ہو جاتی ہے ۔

 

 (غیر سمی)

 

 کیمیائی تجزیه:  رال ،  جوهر ( TURETHEIN) (TURPETHEIN ) اڑنے والا تیل ، ایلومن ، کاربوہائیڈریٹس ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.