نشاستہ :
CARBOHYDRATE
(عربی) نشا ۔ (فارسی) آبگوان ۔ (انگریزی) سٹارچ STARCH ۔
مشہور عام ہے ۔ عموماً گیہوں اور مکئی سے بناتے
ہیں ۔
رنگ: سفید ۔
ذائقه: پھیکا
۔
مزاج : سرد
خشک بدرجہ اول ۔
مقدار خوراک:
12 گرام ۔
افعال و
استعمال: مجفف اور قابض ہے ۔ آنتوں میں چپک کر سدہ لاتا ہے ۔ قلیل الغذا ہے ۔ زخم بھرتا ہے ۔ خون کا سیلان روکتا ہے ۔ سینہ وحلق کی کھڑکھڑاہٹ دور کرتا ہے ۔ سل ،
درد سینہ ، خشک کھانسی کو مفید ہے ۔
لیپ زعفران کے ساتھ جھائیں کو نافع ہے ۔
تقویت دماغ کے لیے حریرہ کی صورت میں مغزیات کے ہمراہ دیتے ہیں لیکن معدہ
ضعیف ہو تو اسے استعمال نہ کریں ۔ نشاستہ
کوسفید بیضہ میں حل کر کے آنکھوں میں لگانا سوزش چشم میں مفید ہے ۔