نرملی ، کنک ، نرملی کانکا ، نرملی پھل

نرملی :

 

 لاطینی نباتاتی نام  STRYCHNOS BOTATORUM LINN

 

 (ہندی) کنک ۔ (سنسکرت) نرملی کانکا ۔ (بنگلہ) نرملی پھل ۔ (انگریزی) کلیرنگ نٹ ٹری CLEARING NUT TREE ۔

 



ایک درخت کا تخم ہے جو بکائن کے درخت کے برابر ہوتا ہے ۔  اس کی چھال سیاہ ہوتی ہے اور اس میں گہری دھاریاں پڑی ہوتی ہیں ۔ پتے کرنجوے کے پتوں کی طرح لیکن اس سے چھوٹے  ۔  پھل پک کر جامن کی مانند سیاہ اور اس میں کچلہ کی طرح سخت بیچ لیکن اس سے چھوٹا گردے سے لپٹا ہوا ہوتا ہے ۔ ان میں بروسائن BRUCINE نامی مقوی معدہ جوہر پایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ البیومن بھی پائی جاتی ہے ۔  اس درخت کا لاطینی نام سٹرکنوس بوٹیٹورم ہے ۔ لیکن نرملی کے بیج زہریلے نہیں ہوتے ۔

 

رنگ: پھل سیاہ ۔ پھول سفید ۔

 

ذائقه : تلخ ۔

 

مزاج : سرد وخشک بدرجہ دوم ۔

 

مقام پیدائش : یہ درخت بنگال ، وسط ہند اور جنوبی ہند اور برما میں بکثرت پایا جاتا ہے ۔

 

افعال و استعمال: اس کے بٹن نما بیج جو کہ سیاہ پھل کے گودے میں ہوتے ہیں گدلے پانی کو صاف کر دیتے ہیں۔ چنانچہ پانی پینے والے بے روغنی مٹی کے برتنوں کے اندرونی اطراف پر اس کے بیجوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے مل دیتے ہیں ۔ ہٹیلے اور پرانے اسہال میں نصف تا ایک بیج چھاچھ کے ساتھ باریک رگڑ کر سات روز تک متواتر کھلاتے ہیں ۔ جب آنکھوں سے پانی بہت بہتا ہو تو ان کو شہد اور ذرہ سے کافور کے ساتھ عرق گلاب میں پیس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں ۔ پختہ پھل کا سفوف بمقدار نصف چمچہ خرد قے لانے کے لیے دیا جاتا ہے۔ اور قرحہ سوزاک میں آٹھ بیجوں کا خیساندہ مصری ملا کر پلاتے ہیں۔ (غیرسمی )

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.