نگند بابری ، سنبھالو

نگند بابری  :

 لاطینی نباتاتی نام   VITEX NIGANDU LINN

 

(عربي) ارور سنبھالو۔

 



 اس کا پودا تقریباََ تین بالشت سے اونچا ہوتا ہے اور اسی کے پتے پودینہ کے پتوں کے برابر ہوتے ہیں اور اس کو تلسی کے مانند پھول آتا ہے ۔ موسم برسات میں پیدا ہوتی ہے ۔ ماہ اپریل میں پھول لگتے ہیں ۔  ماہ مئی میں بیچ پک جاتے ہیں اور ماہ جون میں یہ پودا خشک ہوجاتا ہے ۔ یہ  تلسی کے خاندان سے ہے ۔

 

مزاج : گرم خشک بدرجہ دوم ۔

 

مقدار خوراك: 1 گرام سے 12 گرام تک ۔

 

مقام پیدائش: تمام میدانی علاقوں کے باغوں کھیتوں اور نمناک زمینوں میں ملتا ہے ۔

 

 افعال واستعمال: مصفی خون ، تریاق سموم ،  محلل اورام اور دافع تپ  ہے ۔ اس کو زیادہ تر بصورت نقوع تصفیہ خون کی غرض سے خارش، داد اور برص وغیرہ میں استعمال کیا جا تا ہے ۔

یا ۴۔۵ مرچ سیاہ کے ہمراہ پانی میں جوش دے کر یا شیرہ نکال کر دیتے ہیں ۔  تپ ربع اور استری روگ ( جریان الرحم ) میں بطور سفوف شیر بز کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔

 (غیرسمی )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.