نکھ ، اظفار الطیب ، نکھی ، نکھلا ، ناخن پریاں

نکھ :

 

(عربی) اظفار الطیب ۔ (بنگلہ ) نکھی ۔  (گجراتی ) نکھلا ۔ (فارسی) ناخن پریاں ۔  (انگریزی) شیل SHELL ۔

 



ایک سخت گول چیز مثل ناخن کے ہے ۔ یہ کسی دریائی کرم کا گھر ہے ۔ عمدہ قسم سفید ہے۔ دریائے سندھ کے کنارے ہوتا ہے ۔

 

رنگ: سفید مائل بہ سرخی ۔

 

ذائقه: پھیکا خوشبودار ۔

 

مزاج : خشک و گرم بدرجه دوم ۔

 

مقدار خوراک: ساڑے تین گرام ۔

 

افعال و استعمال: ردی فضلات کو پیشاب کی راہ سے دور کرتا ہے ۔ گاڑھے خلطوں کو سبک و لطیف بناتا اور گردے میں جمے ہوئے خون کو رقیق کرتا ہے ۔ اس کی دھونی مرگی سکتہ صرع کو دور کرتی ہے اور اختناق الرحم اور حیض بند ہو جانے کو مفید ہے ۔

 

(غیرسمی)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.