گل مچکن ، مچکند

گل مچکن   :

 ( بنگالی ) مچکند (انگریزی) پی سوبیری فولیم P. SUBERI FOLIUM 


۔ ایک بڑے پہاڑی درخت کے پھول ہیں ۔ اس درخت کے پھل لمبے اور گول لکڑی کی مانند ہوتے ہیں ۔

رنگ: گلابی ، پھول سفید۔

 ذائقه: کسیلا ۔

مزاج: گرم و خشک درجہ اول ۔

مقدار خوراك: سات گرام تا 12 گرام ۔

مقام پیدائش: کوہستان ہند شمالی ۔

افعال و استعمال: پھول ہی مستعمل ہیں ۔ مسکن درد ہے اور نافع درد سر بالخاصہ ہے۔ صداع  بارد میں پانی کے ساتھ پیس کر پیشانی پر ضماد کرتے ہیں ۔ بلغمی کھانسی کو مفید ، دافع ریاح ، بواسیر کو نافع ۔  گل مچکن کا سفوف ، روغن اور شکر ہم وزن  کا حلوا بنا کر کھلا نا بواسیر کا خون روکنے کے لیے مفید ہے۔

(غیرسمی)

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.