گل مختوم ، طین مختوم

گل مختوم :

 (عربی ) طین مختوم ۔


چکنی مٹی کی ٹکیاں جن پر مہر لگی ہوئی ہوتی ہے۔

رنگ: ہلکا سرخ ۔

ذائقہ :  پھیکا چیپ دار، بو مثل سوئے کے ۔

 مزاج :  سرد خشک بدرجہ دوم،  ساتھ قوت تریاقی کے ۔

مقدارخوراک: ایک گرام سے تین گرام تک ۔

مقام پیدائش: جزائر بحر ہند ۔

 افعال و استعمال: مفرح و مقوی دل ، مجفف ، قابض اور حابس خون ، زخم کو مندمل  کرنے والی ۔اس کو زیادہ تر سل ریوی ، نفث الدم اور معدہ وامعا کے زخموں میں کھلایا جاتا ہے۔ کل زہروں کی مارگ ہے۔ کہتے ہیں کہ اس کو پلانے سے قے ودست آ کر تمام سمیت خارج ہو جاتی ہے۔ قوت تریاقیہ رکھنے کی وجہ سے طاعون میں بھی استعمال کراتے ہیں۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.