ہاتھی
سونڈی :
لاطینی/
نباتاتی نام HELIOTROPIUM EUROPAEUM LINN
(عربی
) خرطوی ۔ (فارسی) فیل خرطومی ۔ (بنگلہ ) ہتی سور ۔ (ہندی) ہستی شنڈی ۔ (انگریزی)
ہیلس ٹروپ HELLISTROPE۔
اس کو بعض
مقامات پر جواں بوٹی بھی کہتے ہیں ۔ قد ایک دو بالشت بھر ۔ جڑ ریشہ دار، پتے چھوٹے
بیضوی موٹے موٹے شیشم یا چولائی کے پتے کے مشابہ پھلی ہاتھی کے سونڈ سے مشابہ ہوتی
ہے ۔ اس لیے اس کو ہاتھی سونڈی کہتے ہیں ۔ تمام پودے اور پتوں پر سفید رواں ہوتا
ہے ۔ ماہ فروری سے لے کر جون تک یہ پودے سر سبز رہتے ہیں ۔
رنگ: ٹہنی سفید ۔
پتے نہایت سبز ، پھول سفید ۔
ذائقہ: کھاری
چر پرا۔
مزاج : گرم
خشک بدرجہ دوم ۔
مقدار خوراک:
چھ گرام ۔
مقام پیدائش
: گرم میدانی علاقوں کے گندم خربوزہ اور
ککڑیوں کے کھیتوں میں پائی جاتی ہے۔
افعال و
استعمال: نیل میں پتے جلا کر خارش اور بثور پر مالش کرتے ہیں۔ پتوں کے پانی سے
مویشیوں کے زخموں کے کرم مر جاتے ہیں ۔ اس کے پتوں کی ٹھنڈائی سیاہ مرچ کے ہمراہ
متواتر کئی روز پلانا سگ گزیدہ کو مفید ہے۔ اس میں چاندی اور فولاد کا کشتہ بہت
عمدہ بنتا ہے۔