ہارسنگھار :
لاطینی/
نباتاتی نام NYCTANTHES ARBOR-TRISTRIS LINN
(بنگالی)
شیولی ۔ (گجراتی) پر بوٹی ۔ (سنسکرت) لیکا ۔ (انگریزی) نائٹ جیسمین NIGHT JASMINE۔
اس درخت کے
پتے کھردرے، موٹے اور نوکیلے ہوتے ہیں اور ان پر چھوٹے چھوٹے بال سے ہوتے ہیں ۔
پھول ننھے ننھے اور خوشبودار چنبیلی کی مانند لیکن اس کی پنکھڑیاں سفید اور نچلا
نالی نما حصہ زردی مائل سرخ ہوتا ہے۔ اس حصے کو علیحدہ کر کے پانی میں ابال کر
کپڑے رنگے جاتے ہیں۔
رنگ: پتے سبز ۔ پھول سفید ۔ ڈنڈی زردی مائل سرخ
۔
ذائقه: بدمزہ ۔
مزاج: سرد وخشک بعض کے نزدیک گرم خشک۔
مقدار خوراک:
ایک گرام سے دوگرام تک ۔
مقام پیدائش:
ہند و پاکستان میں ہر جگہ پایا جاتا ہے اور سنٹرل انڈیا کے جنگلات میں خودرو پیدا
ہوتا ہے ۔
افعال و
استعمال: اس کے پتوں کو ادرک کے ہمراہ پانی میں پیس کر دینا پرانے بخار کے لیے
مفید ہے ۔ خونی بواسیر کے لیے پھول رات کو پانی میں بھگو کر صبح زلال پلاتے ہیں ۔
تازہ پتوں کا رس شیر خوار بچوں کے لیے بے ضرر مسہل ہے ۔ گوند اور جڑ مقوی باہ ہے ۔
پھول کپڑا رنگنے کے کام آتے ہیں ۔
(غیرسمی)