سویا کے بیج :
(عربی) بزرالشبت ۔ (فارسی) تخم شبت ۔ (انگریزی)
ڈل فروٹ DILL
FRUIT
-
بادیان کے تخموں سے مشابہ لیکن ان سے چھوٹے اور
چپٹے ہوتے ہیں۔ اس کے عرض میں دونوں طرف باریک جھلی کے پر جیسے لگے ہوتے ہیں جن سے
یہ شناخت ہو سکتا ہے ۔
رنگ: بھورا ۔
ذائقه: تیز
خوشبو دار ۔
مزاج :
گرم ۳۔ خشک ۳ ۔
مقدار خوراك: سات گرام ۔
افعال و استعمال: تخم سویا مسکن درد اور کا
سرریاح ہیں۔ کل افعال میں پودے کے برابر ہیں ۔ مدربول و حیض ہیں ، مسکن درد ہونے
کی وجہ سے سوئے کے تخموں کو روغن کنجد میں ملا کر جوڑوں کی درد پر مالش کرتے ہیں ۔
درد گردہ وریحی اور درد رحم میں مریض کو اس کے جو شاندہ میں بٹھاتے ہیں۔ اس سے
تخموں سے روغن کشید کیا جاتا ہے جو بمقدار 1 تا دو بوند نفخ شکم اور قولنج کے لیے
نافع ہے ۔
