گورگندم ( قبر کا گیہوں) :
(فارسی ) جوز گندم ۔ گل گندم ۔ (عربی) شحم الارض
۔ (سندھی) پتھرالی رس۔
ایک رطوبت ہے کہ میدانوں میں پتھر پر پیدا ہوتی
ہے۔ یہ بقدر ناخن ہوتی ہے۔ اس کو اولاََ
فارس والوں نے قبروں سے پایا تھا اس لیے اس کا نام گور گندم مشہور ہے ۔
رنگ: خاکی زردی مائل ۔
ذائقه: پھیکا
۔
مزاج: گرم خشک
درجہ۳۔
مقدار خوراك: تین گرام ۔
افعال و
استعمال: باہ کوقوت دیتا ہے اور بدن کو فربہ کرتا ہے ۔ سیب کے پانی کے ہمراہ پھانکنا خون کو روکتا
ہے اور اس کا لیپ ہمراہ شہد کے گنج کو نافع ہے۔ اگر اس کو شہد اور تھوڑے پانی میں
ملا کر دھوپ میں رکھ دیں تو شراب سے زیادہ نشہ کرتا ہے۔