گوبھی :
(عربی
) قنبیط ۔ (فارسی ) کلم روی ۔ (سندھی) گوبی ۔ (انگریزی) کولی فلاور FLOWER ۔
مشہور سبزی
ترکاری ہے ۔
رنگ: سفید زرد
۔
ذائقه: پھیکا
۔
مزاج : سرد وخشک درجه ۲۔
مصلح: ادرک ۔
افعال و
استعمال: گوبھی کا پھول تنہا یا گوشت کے ہمراہ پکا کر کھاتے ہیں ۔ ریاح اور غلیظ
خون پیدا کرتی ہے۔ کسی قدر مقوی باہ اور مدر بول ہے ۔ نشہ کوتوڑتی ہے ۔ پتوں کے جوشاندہ سے نطول کرنا گٹھیا کو نافع
ہے۔