کچالو :
مشہور ترکاری ۔ گول لعاب دار جڑ ہے ۔ گھنیاں
یعنی اروی کی قسم سے ، اس کو بنڈا بھی کہتے ہیں۔ بستانی و صحرائی دو اقسام ہوتی ہیں ۔ اس میں بھی کسی
کسی میں ارویاں لگی ہوتی ہیں ۔
مزاج : سرد خشک بدرجہ دوم ۔
مصلح: منہاری
نمک اورترشی ۔
بدل: اروی ۔
افعال و
استعمال : اس کے خواص و فوائد اروی کی طرح ہیں مگر بہ نسبت اروی کے یہ نرخرے کو
زیادہ مضر ہے ۔ تندور میں بھون کر یا پانی میں جوش دے کر اور ترشی ملا کر کھاتے
ہیں۔ ہندواس کے پتوں کی ترکاری کھاتے ہیں ۔ نفاخ ، دیر ہضم اور مقوی باہ ہے۔ خلط
غلیظ پیدا کرتی ہے جریان منی کومفید ہے۔