کھجور :
لاطینی/ نباتاتی نام PHOENIX SYLVESTRIS ROXB
(عربی)
رطب ۔ (فارسی) خرماۓ ہندی ۔ (ملتانی) پنڈ ۔ (سندھی) کتل ۔ (بنگلہ) کھجور۔ (مرہٹی)
شندی ۔ (انگریزی) ڈیٹس DATES ۔
مشہور ہے ۔
عراقی کھجور بہترین سمجھی جاتی ہے۔ نصف کلو کجھور میں ۱۲۷۵ درجہ کیلوری غذائیت
ہوتی ہے ۔
رنگ: سیاه و
سرخی مائل سرخ سیاہی مائل ۔
ذائقہ : شیریں ۔
مزاج : گرم ۲
۔ تر ۱ ۔
مقام پیدائش: عراق میں کھجور کی سالانہ پیداوار
تقریباََ تین لاکھ ٹن ہے۔ مصلح: سرکہ ۔
افعال و
استعمال: کثیر الغذا، مولد خون اور ہاضم ہے۔ باہ لاتی ہے اور معدہ و جگر اور باہ
کو قوت بخشتی ہے۔ بارد مزاجوں کے واسطے خوب موافق ہے۔ بدن کو فربہ کرتی ہے۔ امراض
باردہ لقوہ ، فالج میں مفید ہے۔ اس کی گھٹلی دستوں کو بند کرتی ہے اور جلی ہوئی
خون بہنے کو بند کرتی ہے۔ زخموں کو صاف کرتی ہے اور اسکا منجن دانتوں کو جلا دیتا
ہے۔ حیدر آباد دکن میں کھجور کے درخت کا تازہ رس (سیندھی) سل ودق کے مریضوں کو
استعمال کراتے ہیں ۔
(غیرسمی)
کیمیائی تجزیہ: کھجور میں حسب ذیل اجزا ہیں۔
شکر ،
پروٹین ، فاسفورس ، ٹے نین ، وٹامن اے ، بی اور سی پاۓجاتے ہیں۔