کھیونی ، حب المحلب ، پیوند مریم ، محلب

کھیونی  :

(عربی ) حب المحلب ۔ ( فارسی ) پیوند مریم ۔  (سندھی) محلب ۔




 درخت کا دانہ ہے ۔ کالی مٹر کے برابر۔ یہ قد آدم درخت مثل درخت بطم کے ہوتا ہے ۔  پتے طویل ۔ لکڑی خوشبودار ۔

 رنگ: پوست سرخ سیاہی مائل اور گری سفید ۔

ذائقہ : تلخ وتیز خوشبودار ۔

مزاج : گرم خشک بدرجہ دوم ۔

مقدار خوراك: سات گرام ۔

افعال و استعمال: باوجود قوت تحلیل وقبض کے فرحت زیادہ کرتی ہے ۔ مخرج رطوبت غلیظ مفتح اور ملطف ہے ۔ سینہ اور پھیپھڑے سے گاڑھی اور لیس دار رطوبت کو چھانٹتی ہے۔ خفقان ، دمہ اورغشی کو مفید ہے علاوہ ازیں اندرونی اورام خصوصاََ  کبد،  طحال وگردہ  کو تحلیل کرتی ہے ۔  درد پہشت ، درد پہلواورقولنج کو خاص کر ہمراہ  ماء العسل کے نافع ہے۔

(غیر سمی) 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.