کھیلا ، کھیلی ،

کھیلا کھیلی  :

 (فارسی)  کیلی وکیلا۔

کسیلا ایک درخت کوہی کا پوست ہے جو مشابہ تج کے سخت اور موٹا ہوتا ہے ۔ بعض تج کا نام بتاتے ہیں لیکن علامہ نجم الغنی لکھتے ہیں کہ یہ دونوں چیزیں سیخہ (تج) اورقرفے سے جداگانہ اور ان کے درمیان میں ہیں ۔  کھیلا اور کھیلی میں یہ فرق ہے کہ کھیلا موٹی چھال ہے اور کھیلی پتلی۔

 رنگ: خاکی اور سرخی مائل۔

ذائقه: قدرے تلخ لیس دار ۔

مزاج : گرم ۲ ، خشک ۲ ۔

مقدارخوراك: تین گرام سے پانچ گرام تک ۔

افعال و استعمال: قابض ہونے کی وجہ سے خشکی لاتی ہے اور رگوں میں چپک کرسدہ لاتی ہے اس لیے عورتوں کے اندام نہانی کی رطوبت کو خشک کرتی ہے۔ چنانچہ زچہ عورتوں کے لیے جو پنڈیاں تیار کی جاتی ہیں ان میں اس کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.