کہربا ، مصباح الروم ، کہربا شمعی

کہربا  :

 لامینی/ نباتاتی نام   VATERIA INDICA

 (عربی) مصباح الروم ۔ (فارسی) کہربا شمعی ۔ (انگریزی) امبرسکی نم AMBER SUCOMUM ۔



ایک درخت کا گوند ہے۔ اس میں گھاس اور تنکوں کو اپنی طرف جذب کرنے کی خاصیت ہوتی ہے ۔

رنگ: زرد ، سرخ شفاف ۔

ذائقه: پھیکا وخوشبودار ۔

 مزاج : معتدل ۱۔ خشک درجہ دوم ۔

مقدار خوراک: ایک گرام تا دوگرام ۔

افعال و استعمال : حابس الدم ، رادع مواد ، مفرح  ، مقوی قلب ہے ۔ دل کو قوت دیتا ہے اور جریان خون کو بند کرتا ہے ۔  قابض ہے ۔ کل اعضاء ظاہری اور باطنی کے خون کو بند کرتا ہے اور معدہ و جگر اور پیشاب کے امراض میں مفید ہے ۔ رعاف کو بند کرنے کے لیے کھلاتے ہیں اور نفوخ کرتے ہیں ۔ مروڑ کو بالخاصہ مفید ہے۔ نفث الدم کے لیے تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ شربت خشخاش میں ملا کر کھلاتے ہیں اور دیگر امراض میں مناسب دواؤں کے ساتھ یا تنہا کھلاتے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.