نعناع ، نعنع فلفلی ، ہزار پایہ ، پیپر منٹ

نعناع  :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  MENTHA ARVENSIS

 

 نعنع فلفلی  ۔ (فارسی) ہزار پایہ ۔  (انگریزی) پیپرمنٹ PEPPERMINT ۔

 



نمام اور پودینہ کے مشابہ ایک روئیدگی ہے ۔  بغدادی نے لکھا ہے کہ جب پودینہ کوشہروں کے کناروں اور جنگلوں سے اکھیڑ کر بوتے ہیں اور پانی بکثرت دیتے ہیں تو دوسال میں نعناع بن جاتا ہے ۔  نعناع اور پودینہ میں فرق یہ ہے کہ پودینہ میں رطوبت فضیلہ نہیں اور نعناع میں ہے ۔  نعناع تھوڑی سی تلخی اور حضونت رکھتا ہے اور پودینہ میں یہ باتیں نہیں ۔ بہر صورت میں پودینہ کی ایک قسم ہے ۔  اس کا تنا چو پہلو سیدھا اور شاخدار ہوتا ہے ۔  پتے بیضوی کسی قدر رونگٹے دار اور ان کے کنارے آری کی طرح دندانہ دار ہوتے ہیں  ۔ اس کے پتے اور شاخیں دواءََ استعمال کرتے ہیں اور انہی سے روغن پودینہ اور مینتھول (جوہر پودینہ) تیار کیا جاتا ہے ۔

 

 رنگ: پتے سبز سیاہی مائل ،  پھول بنفشی ۔

 

ذائقہ : تند ۔ اس کو کھانے کے بعد منہ میں سردی محسوس ہوتی ہے ۔

 

مزاج : گرم و خشک بدرجہ دوم ۔ اس کی بستانی قسم کو پانی زیادہ دیا جاتا ہے ۔ اس لیے اس میں رطوبت فضیلہ موجود ہوتی ہے ۔

 

مقدار خوراک: 7 گرام ۔

 

مقام پیدائش: تبت ،  چین ،  جاپان ،  ایران ، مغربی پاکستان ،  یورپ میں اس کی زراعت ہوتی ہے یعنی بویا جاتا ہے اور یہی بہتر ہوتا ہے ۔

 

مصلح: ریارح کے لیے شہد ، آنتوں کے لیے اجمود کے بیج اور بہیدانہ ۔

 

بدل :  پودینہ اور دو چند صعتر ۔

 

افعال و استعمال :  اس میں نہ پودینے کی سی گرمی ہے اور نہ ویسی خشکی ۔ اس کو جو کے آٹے کے ساتھ پھوڑوں پر لگاتے ہیں تو نفع ہوتا ہے۔ پودینہ میں یہ وصف نہیں کیونکہ وہ ضرورت سے زیادہ گرمی و خشکی پیدا کرنے والا ہے۔ دودھ کے ساتھ کھانے سے دودھ معدہ میں خراب نہیں ہوتا ۔ دودھ کی چیزوں کے ساتھ ملا لیں تو ان کی مضرت دور ہو جاتی ہے، اس لیے پنیر کے ساتھ کھاتے ہیں۔ چونکہ اس میں بوجہ رطوبت فضیلہ ذرا سا نفخ بھی ہے اس لیے باہ کو قوت دیتا ہے ۔  عورت کے پستان میں دودھ جم جائے تو اس کے لیپ سے تحلیل ہو جاتا ہے ۔ ورم پستان میں بھی نفع دیتا ہے ۔  معدے کی وجہ سے خفقان کا عارضہ ہو تو اس کے استعمال سے زائل ہو جا تا ہے ۔  کھانا ہضم کرتا ہے ۔  ہچکی بند کرتا ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.