موصلی سیاه :
لاطینی/ نباتاتی CURCULIGO ORCHIOIDES
(انگریزی)
بلیک موصل BLACK MUSALE ۔
اس کا پودا
موصلی سفید سے زیادہ اونچا ہوتا ہے۔ لیکن تنا بالکل چھوٹا اور اس کے تین
چارلمبوترے پتے نئے آگے ہوئے تاڑ یا پام کے پتوں کی طرح کھڑے ہوتے ہیں ۔ بازار میں موصلی سیاہ چھوٹے چھوٹے کاٹے ہوئے
ٹکڑوں کی شکل میں دستیاب ہوتی ہے ۔
رنگ: جڑ سیاہ
پھول زرد ۔
ذائقہ: پھیکا
اور قدرے تلخ ۔
مزاج: گرم ا۔
خشک ۲۔ بارطوبت فضیلہ ۔
مقدار خوراک:
چھ گرام ۔
افعال و
استعمال: بار بار کے پیشاب کو اور گٹھیا کو مفید ہے۔ بدن کو قوی اور موٹا کرتی ہے۔
جریان منی کو دور کرتی ہے ۔ منی کو پیدا اور گاڑھا کرتی ہے ۔ (غیرسمی )