موگرہ ، کندا ، کندا مئو ، جسمین

موگرہ   :

 لاطینی نباتاتی نام   JASMINUM PUBESCENS

 

(سنسکرت) کندا  ۔ (تليگو) كندا مؤ ۔ (انگریزی) جسمین JASMINE ۔

 



یہ بھی ایک قسم کی بیل ہے ۔ اس کا پیڑ دو ہاتھ تک اونچا ہوتا ہے۔ شاخیں زمین کی طرفہ جھکی ہوتی ہیں ۔ شاخیں گرہ دار ایک ہی جڑ سے اگی ہوتی ہیں ۔ پتے لیموں کے پتوں کی مانند ۔ موگرہ کی وہ قسم جس کے پھول کی پنکھڑیاں زیادہ ہوتی ہیں اس کو بھٹ موگرہ کہتے ہیں ۔ موتیا کا پھول گول اور موگرہ سے زیادہ خوشبودار ہوتا ہے ۔

 

رنگ: پھول سفید ۔

 

ذائقه : پھیکا  ۔

 

 ذائقه : پھیکا  ۔

 

مزاج:  سرد تر ۲ .

 

مقام پیدائش : بر کوچک ہندوستان کے ہر حصہ میں خصوصاََ بنگال اور مشرقی و مغربی گھاٹ میں پایا جا تا ہے ۔

 

افعال و استعمال: دو تین مٹھی بھر پھولوں کو کچل کر عورت کی چھاتیوں پر باندھنے یا انگیا کے نیچے رکھنے سے دودھ کی پیدائش رک جاتی ہے۔  دو تین روز تک یہ عمل دہرائیں۔ خشک پتوں کو پانی میں بھگو کر پلٹس بنا کر سست زخموں پر باندھنے سے انگور آنے لگتا ہے ۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.