موصلی سفید ، موصلی سپید ، سادا موصلی ، دھولی موصلی ، شویت موصلی

موصلی سفید :

 

 لاطینی نباتاتی نام  ASPARAGUS ADSCENDENS ROXB

 

(فارسی ) موصلی سپید ۔ (بنگالی) سادا موسلی ۔ ( گجراتی ) دھولی موصلی۔ (سنسکرت ) شویت موصلی ۔ (انگریزی) گارڈن ایسپریگس GARDEN ASPARAGUS۔

 



 ایک پودے کی شکن دار جڑ ہے ۔ شقاقل کی مانند چھوٹے چھوٹے کاٹے ہوئے ٹکڑوں میں دستیاب ہوتی ہے ۔ اس پودے کے پتے مکئی کے ننھے پودے جیسے لمبے اور نوک دار ہوتے ہیں  ۔ پتوں کی چوڑائی آدھ انچ سے ایک انچ تک اور لمبائی 8 اینچ سے ۱۰ انچ تک ہوتی ہے ۔ پتے جڑ سے نکلتے ہیں ، اس کا تنا نہیں ہوتا ۔ جڑیں جڑواں ، دو ہوتی ہیں ایک پرانی جڑ اور اس کے ساتھ ایک نئی جڑ ۔ یہ نئی جڑ ہی موصلی سفید ہے۔ پرانی جڑ بے کار ہوتی ہے۔ بعض مصنفین نے لکھا ہے کہ یہ سفید اور سیاہ دوقسم کی ہوتی

ہے ۔ سفید موصلی اور سیاہ موصلی دو مختلف نبات کی جڑیں ہیں ۔

 

 رنگ: سفید شفاف ۔

 

ذائقہ : لعاب دار پھیکا ۔۔

 

مزاج گرم ۱ ۔ خشک ۲ ۔

 

مقدار خوراک: چھ گرام ۔

 

مقام پیدائش : کشمیر ، کوه مری ،  ڈلہوزی ، شملہ ، میسوری ، چکروتہ،  جہاں سردیوں میں برف پڑتی ہے ۔۔

 

مصلح: شیر گاؤ۔

 

بدل : ثعلب مصری ۔

 

افعال و استعمال: مقوی باہ ومولد و مغلظ منی ہے ۔ بدن کو مضبوط بناتی ہے۔ باہ کو حرکت دیتی ہے اور منی کو گاڑھا اور زیادہ کرتی ہے ۔  ثعلب کی عمدہ قائم مقام ہے ۔ مقوی باہ معاجین اور سفوفات میں شامل کرتے ہیں۔ اس کی تازہ جڑوں کو شقاقل ہندی کہتے ہیں جن سے مربا شقاقل تیار ہوتا ہے ۔

 

(غیرسمی)

 

 کیمیاوی تجزیہ: موصلی میں حسب ذیل اجزاء پاۓ جاتے ہیں ۔

 گلوکوز ڈی ، ڈی مینوز ،آرتھو بیٹاڈی ،گلوکو پارانوسائل ، ڈی نیو پائرانوز ۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.