ناخونہ ، اکلیل الملک ، گیاہ قیصر ، اسپرگ

ناخونہ :

 

 لاطینی نباتاتی نام   MELILOTUS OFFICINALIS LINN

 

(عربی) اکلیل الملک ۔ (فارسی) گیاه قیصر۔ (سندھی) اسپرگ ۔ (انگریزی) کوماریم COUMARIUM۔

 



یہ ایک بوٹی کی پھلیاں ہیں ۔ جو چھوٹی چھوٹی تراشئہ ناخن کے برابر اور اس کی مانند ہلالی شکل کی ہوتی ہیں ۔ ان کے اندر چھوٹے چھوٹے گول بیج بھی ہوتے ہیں ۔ محیط اعظم میں لکھا ہے کہ یہ دوقسم کا ہوتا ہے اور دونوں میں سے میتھی کی مانند بو آتی ہے ۔ بنگال اور بلگام میں بطورسبزی بوتے ہیں اور وہاں اس کا نام تراپا مشہور ہے۔۔

 

رنگ: بھورا ۔

 

ذائقہ: قدرے تلخ ۔

 

مزاج: گرم خشک بدرجہ اول ۔

 

مقدار خوراک: دوگرام سے چار گرام تک ۔

 

مصلح: شہد وانجیر ۔

 

افعال و استعمال: محلل و منضج اورام ، مقوی اورام ،  مسکن درد ، مدر بول وحیض ، ورموں کو تحلیل کرنے اور اعضاء کو تقویت دینے اور گرمی پہنچانے کے لیے بطور ضماد یا مالش استعمال کرتے ہیں ۔ جگر طحال ، معدہ ، رحم ، مقعد انثین کے ورم اور دردوں کو زائل کرنے میں اندرونی وبیرونی دونوں طرح مستعمل ہے ۔  فالج میں بھی اس کا جوشاندہ پلاتے ہیں اور بیرونی طور پر لگاتے ہیں ۔ اس کے جوشاندہ کا حقنہ آنتوں کو قوت پہنچانے کے لیے کرتے ہیں ۔

 

(غیر سمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.