پاپڑی لون ، سیندھو نمک ، سورچل ، سونچر ، بڑ نمک ، سانبھر ، سمندری نمک

 پاپڑی لون :

 

 اس کا بیان الگ درج ہے دیکھو ردیف ب میں بورہ ارمنی کا بیان ۔غرض کہ نمک پہاڑی بحری اور ارضی کئی قسم کا ہوتا ہے۔ پنج لون وئیدک شاستروں میں ایک عام اصطلاح ہے۔ جس کے معنی پانچوں نمک ہیں اور ان سے یہ پانچ نمک مراد لیے جاتے ہیں ۔

 

 (۱) سیندھو یعنی سیندھا نمک (۲) سودرچل یونی سونچر ۔ (۳) بڑ نمک یا وٹ نمک اس نام سے جو چیز بک رہی ہے وہ درحقیقت لفظی نمک ہے جس میں نمک کے علاوہ ایک جزو گندھک کا بھی ملا ہوتا ہے ۔ (۴) سانبھر ۔ (۵) سامدریعنی سمندری نمک ۔

 

مزاج : گرم وخشک بدرجہ دوم ۔ ( نمک سیاہ زیادہ گرم ہے ) ۔

 

مقدار خوراک: ایک گرام سے چار گرام تک ۔

 

افعال و استعمال: ہاضم قوی ۔ قاتل دیدان اور مقئی ہے۔ گلے کی بیماریوں میں سرد نمکین پانی کے غرارے بہت فائدہ کرتے ہیں ۔  بچوں کے چرنوں میں نمکین پانی کا حقنہ نہایت مفید ہے ۔ نمک کھلا نا بلغم کو خارج کرتا ہے اور زیادہ مقدار میں کھلانا قے لاتا ہے ،  چنانچہ 12 گرام پسا ہوا نمک ڈیڑھ پاؤ پانی میں حل کر کے   پینا قے آور ہے ۔  اگر جونک گلے میں چمٹ جائے تو نمکین پانی سے قے کرانے سے باہر نکل آتی ہے ۔  جب کلیجہ جلتا ہو اور کھٹے ڈکار آتے ہوں تو اس وقت غذا میں مصالحہ اور نمک کم کھانا چاہیے۔ یہ شکایت عام طور پر مضبوط اور تندرست جوانی میں دیکھی جاتی ہے ۔  معدہ میں ترشی کم پیدا ہونے لگے تو بد بودار ڈکاریں آتی ہیں اور اسہال آنے لگتے ہیں، یہ شکایت عام طور پر بوڑھوں اور بیماری سے اٹھے ہوئے کمزور لوگوں میں پائی جاتی ہے ایسی صورت میں مصالحہ اور نمک تیز کھانا چاہیے۔

 

استسقاء کے مریضوں کو غذائے بے نمک دی جاتی ہے۔ اس سے غرض یہ ہوتی ہے کہ مریض کو زیادہ پیاس نہ لگے ۔  نمک شورعظم طحال کے لیے مفید ہے اور سمندر کے نمکین پانی سے غسل کرنا شاستروں کی رو سے بہت اچھا ہے۔

 نمک شیشہ امراض چشم میں ملا کر استعمال کرتے ہیں ۔ نمک سانبھر ،  قاطع لزوجت ،  ہاضم طعام اور محلل ریاح ہے۔ نمک سیاہ کاسر ریاح  ،  ہاضم ،  دافع درد شکم اورملین ہے۔ مگر اس کے استعمال سے ناخوشگوار ڈکار آتے ہیں ۔  سیندھا نمک سینہ سے لزج کو اکھاڑتا  ہے ۔  چربی کو کم کرتا ہے اور اس کی مداومت یا کثرت استعمال قوت باہ  پر برا اثر ڈالتا ہے ۔  بدن کو لاغر کرتا ہے اور بال قبل از وقت سفید ہو جاتے ہیں۔

 

 

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.