سوسن

سوسن :

 لاطینی نباتاتی نام  IRIS ENSATA THUNB

 (عربی) ۔(فارسی ) سوسن




ایک نبات ہے جس کے پھول خوشبودار ہوتے ہیں۔ جنگلی باغی کئی قسم کا ہوتا ہے۔ اس کی جڑ زیادہ تر دوا مستعمل ہے۔ بعض مصنفین نے سوسن اور ایرسہ مترادف نام قرار دیے ہیں ۔

 رنگ: پتے سبز ، پھول کبود ۔

 ذائقہ: قدرے تلخ ۔

مزاج: گرم درجہ سوم خشک درجہ سوم ۔

مقدار خوراک: 2 گرام سے 3 گرام ۔

مقام پیدائش: ہندوستان و ایران ۔

افعال و استعمال: مقوی معدہ ، جگر وگردہ ہے محلل اورام وریاح  ہے۔ اورام صلبیہ کو تحلیل کرنے کے لیے اس کو مرہموں میں شامل کیا جا تا ہے۔

 سبز پتوں کا رس جو چبا کر نکالا جاۓ زخم چشم اور رتوندی ، سبل اور ناخونہ کومفید ہے۔ ہرقسم کا بلغم چھانٹتی ہے اس لیے بلغمی کھانسی اور ضیق انفس کے لیے مفید ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.