سورنجاں شیریں ، سورنجاں حلو

سورنجاں شیریں :

 لاطینی/ نباتاتی نام COLCHICUM AITCHISONII

(فارسی )۔(عربی ) سورنجاں حلو۔ (انگریزی) میڈوسیفرون MEADOW SAFFRON ۔




ایک بوٹی کی جڑ ہے، مشابہ لہسن کے، اس کے پھول زعفران کی مانند ہوتے ہیں لیکن ان کا رنگ سرخ سیاہی مائل ہوتا ہے۔

رنگ: چھلکا سرخی مائل ، مغز سفید ۔

ذائقہ: شیریں۔

مزاج: گرم خشک ۲

مقدار خوراک: 2 گرام سے 3 گرام ۔

مقام پیدائش: ایران۔

 مصلح: فلفل سیاه ۔

بدل: لوزیدان ۔

افعال و استعمال: محلل اورام ،  مسکن اور مسہل بلغم ہے۔ ہرقسم کے بلغم کواندورن جسم سے براہ دست نکالتا ہے۔ سدہ  کھولتا ہے ، مقوی باہ ہے ۔ اندرونی طور پر عرق النساء وجع مفاصل اور نقرس میں بکثرت مستعمل ہے۔ بدن کے اندر سے لیس دار رطوبت کو کھینچ لیتا ہے۔ مسکن اور محلل ہونے کی وجہ سے اس کو زعفران کے ساتھ پیس کر متورم اور درد ناک جوڑوں پر بطور ضماد لگاتے ہیں۔

 (غیر سمی مگر،  کثرت قریب بسم ہے)

 کیمیاوی تجزیه :  سورنجاں شیریں میں کاربوہائیڈریٹ ، کا لچی سین ، گوند اور پوٹاشیم کا نمک موجود ہے ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.