لٹوکری ، جل دھنیہ ، کوڑ گندل

لٹوکری  :

(ہندی) جل دهنیہ . (پنجابی )  کوڑ گندل ۔


 اس کا پودا نصف گزتک اونچا ہوتا ہے۔ پتے دھنیے کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں۔ مگر ان سے بڑے ڈنڈی اور شاخیں اندر سے کھوکھلی ہوتی ہیں ۔ پھل لمبے لمبے جوتخموں کا مجموعہ ہوتے ہیں ۔ خشک ہو کر مرچ سرخ کے بیجوں کی طرح زرد ہو جاتے ہیں ۔

رنگ: پھول زرد ۔

ذائقه: چرپرا ۔

مزاج: گرم و خشک بدرجہ سوم ۔

مقام پیدائش: ندیوں اور دریاؤں کے کنارے موسم گرما میں پیدا ہوتی ہے ۔

افعال و استعمال: آبلہ انگیز ہے ۔ اس کا پتہ مجلوق کے عضو پر باندھنے سے آبلہ ہو کر فاسد مواد نکل جاتا ہے۔ طاعونی بخار میں گلٹی پر اس کے پتوں کی ٹکیہ باندھتے ہیں۔ اس کے پتوں کو کچل کر لاہور سور ( مغلی پھوڑا ) پر دو تین دفعہ باندھنے سے مرض جڑ سے دور ہو جاتے ہیں ۔ اس کی گندلوں کا اچار رائی اور مرچ ڈال کر درد ریح کے لیے بنایا جاتا ہے ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.