لجالو ، چھوئی موئی ، لاجونتی ، شرم بوٹی ، لاج بٹی

لجالو ۔  چھوئی موئی  :

 لاطینی نباتاتی نام   MIMOSA HAMATA

(سنسکرت ) لجالو ۔ (ہندی) چھوئی موئی۔ لا جونتی ۔ (سندھی) شرم بوٹی ۔ لاج بٹی ۔ (انگریزی) ہمبل پلانٹ HUMBLE PLANT ۔


 ایک گھاس ہے۔ دوقسم کی ہوتی ہے ۔ ایک دریا کے کنارے اور دوسری جنگلی ایک سایہ سے کملا جاتی ہے۔ اور دوسری چھونے سے ۔ اس کے پتے ببول پتی کے برابر ہوتے ہیں ۔

رنگ: پتے سبز ۔ پھول گلابی وزرد رنگ کے بڑے خوبصورت ۔

ذائقہ: کڑوا۔ اور بکھٹا سا ۔

مزاج: سرد وتر دوسرے درجہ میں ۔

مقدار خوراک: تین گرام سے پانچ گرام تک ۔

مقام پیدائش: اس کا اصلی مسکن برازیل (امریکہ ) ہے لیکن اب پنجاب یو پی اور دکن کے گرم حصوں کی مرطوب زمینوں میں ہر جگہ مل جاتی ہے ۔

افعال و استعمال: جالی ، محلل ، معدل ، مصفی خون اور مدر حیض ہے۔  بواسیر اور بھگندر  میں اس کی جڑ اور پتوں کا سفوف دودھ کے ہمراہ کھلا تے ہیں ۔ اس کی پتیوں کا عرق ناسور اور دیگر پرانے زخموں کے لیے نافع ہے۔

 

(غیرسمی)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.