کف ابابیل، سیالی وکھنیا ، خطاف

کف ابابیل  :



اس کو مصری ابابیل بھی کہتے ہیں۔ ایک چھوٹے پرندے کے کف ہیں جس کو ہندی میں سیالی وکھنیا ۔عربی میں ابابیل اور خطاف اور انگریزی میں سوالو SWALLOW کہتے ہیں ۔

 نرم ہونے کی حالت میں صمغیت کے باعث اس کو توڑنا مشکل ہوتا ہے البتہ جب یہ خشک ہو جاتا ہے تو اس کو بآسانی کوٹا پیسا جاسکتا ہے۔ اس کی شکل منہ کھلی ہوئی سیپ جیسی ہوتی ہے ۔ یہ جانور سمندر کے کنارے یا جنگلوں میں ایسے مقامات پر گھونسلہ بنا کر رہتا ہے جہاں انسان کا گزر بہت دشوار ہو ۔ علم الادویہ کی پرانی طبی کتابوں مخزن الادویہ محیط اعظم وغیرہ میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ البتہ زمانہ حال کی تصنیف خزائن الادویہ میں اس کا بیان موجود ہے ۔

رنگ: سفید ، سرخ ۔ سفید اچھا سمجھا جاتا ہے۔

مقام پیدائش: عرب، برما اور جزائر انڈمان میں یہ پرند بکثرت پایا جاتا ہے۔

 مزاج : گرم و خشک بدرجہ دوم ۔

مقدار خوراک: ایک گرام ۔

افعال و استعمال: کف ابابیل ۔ اعلی درجہ کی مقوی باہ دواؤں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ کہتے ہیں کہ مریض کی کیسی ہی خراب حالت ہو اس کے استعمال سے قوت باہ لوٹ آتی ہے ۔ اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ کف ابابیل قینچی سے ریزہ ریزہ کر کے آدھ کلو دودھ میں جوش دے کر چھان لیں اور مصری ملا کر پئیں۔ اس میں بالوں وغیرہ کی آمیزش ہوتی ہے اس لیے چھان لینا ضروری ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.